طالب علم نے طالبہ کو قتل کرکے خودکشی کرلی

اسلام آباد 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے نوخیز لڑکے نے کراچی کے ایک خانگی اسکول میں اپنی ساتھی طالبہ کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں ہی دسویں جماعت میں زیرتعلیم تھے۔ نوجوان نے طالبہ کو پہلے گولی مار کر ہلاک کیا اور اُس کے بعد کلاس روم میں ہی خودکشی کرلی۔ میڈیا میں گشت کررہی خبروں میں طالب علم اور طالبہ کے نام ظاہر نہیں کئے گئے۔ ایک طالب علم نے بتایا کہ جس وقت اسکول میں اسمبلی شروع ہوئی اُس وقت اس نے گولی چلنے کی آواز سنی اور اس کے بعد سب نے دیکھا کہ ایک طالب علم اور ایک طالبہ خون میں لت پت پڑے ہیں۔