طالبان کے ہاتھوں 5 فوجی ارکان ہلاک

کابل ۔ 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق فوج اور پولیس کے مشترکہ ٹھکانوں پر طالبان کے حملے میں سکیورٹی فورسیس کے کم و بیش پانچ ارکان ہلاک ہوگئے ۔ دریں اثناء صوبائی گورنر کے ترجمان ذبیح اﷲ امانی نے بتایا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو صوبہ سائلی پُل کے سنگچارکر ڈسٹرکٹ میں کئے گئے حملہ میں سات افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے ۔ مسٹر امانی نے کہا کہ اب تک طالبان کی جانب سے اس حملہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے ۔ انھوں نے بتایاکہ جھڑپ میں چار شورش پسند بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ قبل ازیں پیر کے دن دوپہر کے وقت افغانی فوج کے ایک آفیسر نے اپنے ہی دو ساتھیوں کو گولی مارکر ہلاک کردیا اور اُس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہوکر طالبان کے ساتھ شامل ہوگئے تھے ۔ جن کی شمولیت پر طالبان نے اُن کی (افغان فوجی آفیسر) ستائش کی ۔