کابل ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے عہدیدار نے کہا کہ طالبان ایک پولیس چوکی میں شمالی ساری پل صوبہ میں داخل ہوگئے اور ضلع پولیس سربراہ اور ان کے آفیسر کو ہلاک کردیا۔ ذبیح امانی گورنر کے ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ پیر کی رات ضلع سید میں ہوا جس میں چار ملازمین پولیس زخمی بھی ہوئے۔ امانی نے کہا کہ یہ حملہ ایک گھنٹہ طویل فائرنگ کے تبادلہ کے بعد کیا گیا۔ طالبان کی جانب ہلاکتوں کی تعداد معلوم نہیں ہوسکی۔ اس نے مزید تفصیل کا انکشاف کرنے سے انکار کردیا۔