طالبان کے ہاتھوں بندوق کی نوک پر ہندوستانی انجنیئرس کا اغواء

کابل / نئی دہلی۔ /6 مئی (سیاست ڈاٹ کام) سات ہندوستانی انجنیئرس جو آر پی جی گروپ کیمپ میں مقیم تھے اور افغانستان کے شمالی صوبہ باغلان میں کام کررہے تھے آج طالبان بندوق برداروں نے بندوق کی نوک پر ان کا اغواء کرلیا ۔ غالباً انہوں نے سمجھا تھا کہ یہ سرکاری ملازم ہے ۔ دہلی میں وزارت خارجہ نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ربط برقرار رہے اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں ۔