طالبان کے کئی دھاوے 26 افغان سپاہی ہلاک

قندھار۔ 26 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کم از کم 26 افغان ملازمین پولیس یا فوجی سپاہی طالبان کے کئی حملوں میں ہلاک کردیئے گئے۔ قبل ازیں ایک کالج کی خوابگاہ کا محاصرہ کیا گیا تھا۔ 24 گھنٹے بعد شورش پسندوں نے حکومت اور غیرملکی نشانوں پر حملوں میں شدت پیدا کردی حالانکہ حکومت افغانستان نے طالبان کو کئی بار امن مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ طالبان عسکریت پسندوں نے کئی پولیس چوکیوں پر ضلع نوزاد میں حملے کئے۔ تقریباً 16 فوجی سپاہی یا ملازمین پولیس ان حملوں میں ہلاک ہوئے۔ پڑوسی علاقہ قندھار میں شورش پسندوں نے کالج کی خوابگاہ پر حملہ کیا جس میں مزید 10 سپاہی ہلاک ہوگئے۔