طالبان کے ٹھکانوں پر پاکستان کے حملے : 30 عسکریت پسند ہلاک

پشاور 21 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی لڑاکا جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقہ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے جن کے نتیجہ میں کم از کم 30 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس علاقہ میں طالبان کے خلاف حکومت کی کارروائیاں جاری ہیں۔ عہدیداروں نے یہ بات بتائی اور کہا کہ دتا خیل علاقہ میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے یہ کارروائی گئی جہاں طالبان ابھی تک مزاحمت کر رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ 30 عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں جن میں طالبان کے سینئر کمانڈر داؤد مٹا بھی شامل ہیں۔ کہا گیا ہے کہ جیٹ طیاروں نے عسکریت پسندوں کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور انہیں مکمل طور پر تباہ کردیا ۔