طالبان کے خودکش کار بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی

کابل۔12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق کابل کے نواحی علاقہ میں کئے گئے ایک خودکش بم حملے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔ وزارت داخلہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے چہارشنبہ کو بتایا کہ سکیورٹی فورسیس کے چار اہلکار اور 8 شہری جن میں دو خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں، خودکش کار بم حملہ میں ہلاک ہوئے ہیں جبکہ حملہ آوروں کا اصل نشانہ ایک سکیورٹی قافلہ تھا ۔انہوں نے بتایا کہ 12 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس وقت افغانستان کے نصف علاقہ پر طالبان کی حکمرانی ہے اور وہ سکیورٹی فورسیس کو تقریباً روزانہ نشانہ بناتے رہتے ہیں۔