کابل 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے ایک حملہ میں جو آج علی الصبح ایک فوجی چوکی پر کیا گیا تھا، کم از کم 7 ملازمین پولیس ہلاک ہوگئے۔ گورنر غزنی کے ترجمان عارف نور نے انکشاف کیاکہ ملازمین پولیس زخمی بھی ہوئے ہیں جو ضلع غزنی کے علاقہ واغاز میں جنگجوؤں سے برسر پیکار تھے۔ مبینہ طور پر زخمی ہونے والا ایک ہی ملازم پولیس ہے۔ اقوام متحدہ کی ثالثی سے جو امن معاہدہ طے پایا تھا، اس کے باوجود حکومت کے ساتھ باغیوں کی جھڑپیں جاری ہیں۔ صوبہ سمنگان میں بھی طالبان نے 60 لاری ڈرائیوروں کو ٹیکس کی طالبان کو عدم ادائیگی کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔