طالبان کے حملہ میں 11 پولیس ملازمین ہلاک

کابل ۔ 24 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار نے بتایا کہ طالبان کے حملہ میں 11 مقامی پولیس ملازمین ہلاک اور دیگر 7 زخمی ہوگئے ۔ یہ حملہ مشرقی غزنی صوبہ میں پیش آیا ۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عارف نوری نے بتایا کہ یہ حملہ سکیورٹی چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے کیا گیا کہ ان کی غیرقانونی آمد و رفت میں سہولت ہو جو ضلع جگھاٹو میں واقع ہے ۔ ابھی تک کسی نے بھی اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم ان کے ہتھیاروں کے استعمال ، گولہ بارود اور دیگر چیزیں طالبان کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔ یہ ہفتہ افغانستان کے لئے نہایت مشکل ثابت ہوا ہے جہاں پے در پے حملوں نے نہ صرف عوام بلکہ پولیس کی مشکلات میں بھی اضافہ کردیا ہے۔