طالبان کے حملہ میں ڈسٹرکٹ پولیس سربراہ ہلاک

کابل ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی فرح صوبہ میں طالبان کے حملے میں ایک ڈسٹرکٹ پولیس سربراہ ہلاک ہوگئے۔ ایک افغان عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ دریں اثناء فرح پولیس سربراہ کے ترجمان اقبال باہیر نے بتایا کہ دیگر دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی جبکہ مشرقی ننگرہار صوبہ میں افغان سیکوریٹی فورسیس اور شورش پسندوں کے درمیان ہوئی جھڑپ کم و بیش ایک شہری ہلاک اور دیگر 14 زخمی ہوگئے۔