طالبان کے حملہ میں چار سیکوریٹی اہلکار ہلاک

کابل ۔ 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق طالبان نے قندوز صوبہ میں پولیس اور سیکوریٹی فورسیس کے چیک پوائنٹس کو نشانہ بناتے ہوئے شدید حملہ کردیا جس میں چار سیکوریٹی اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نعمت اللہ تیموری نے بتایا کہ حملہ آج صبح کیا گیا جس میں چھ سیکوریٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ جھڑپ میں سات شورش پسند بھی ہلاک ہوئے جبکہ دیگر پانچ زخمی ہوئے ہیں۔ قندوز میں کئے گئے اس حملہ کی اب تک کسی فرد یا تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن طالبان چونکہ قندوز میں سرگرم ہیں اور کئی بار افغان سیکوریٹی فورسیز پر حملہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرچکے ہیں لہٰذا یہی باور کیا جارہا ہیکہ یہ حملہ بھی طالبان نے ہی کیا ہوگا۔ یاد رہیکہ عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران جنگ بندی کی مدت ختم ہونے کے بعد یہ حملہ کیا گیا جبکہ حکومت نے جنگ بندی میں مزید دس دن کی توسیع کی پیشکش کی تھی لیکن طالبان نے اسے مسترد کرتے ہوئے اپنے حملوں کا آغاز کردیا۔