طالبان کیساتھ بات چیت معطل کرنے کیخلاف عمران کا انتباہ

لاہور، 15 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان نے آج حکومت پاکستان کو ممنوعہ طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کردینے کے خلاف متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بات چیت کی ناکامی صرف ملٹری آپریشنس کا موجب ہوگی ۔ عمران نے یہاں اخباری نمائندوں کو بتایا کہ پہلے امن کو موقع دینا چاہئے ، ورنہ ملٹری آپریشن ہی آخری حربہ رہے گا ۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے انھیں بتایا تھا کہ اگر ہم شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی شروع کرتے ہیں تو کامیابی کے 40 فیصد سے بھی کم امکانات ہیں۔