طالبان کا کابل الیکشن آفیس پر حملہ ، 4 ہلاک

کابل ۔ 25 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) طالبان نے آج افغان دارالحکومت میں دلیرانہ حملہ کرتے ہوئے دو خودکش بمباروں کے ذریعہ کابل کے مضافات میں واقع الیکشن آفیس کے پاس دھماکے کئے جبکہ دیگر بندوق برداروں نے متعلقہ عمارت پر ہلہ بول دیاجہاں درجنوں ملازمین پھنس گئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان صادق صدیقی نے کہاکہ صوبائی کونسل کی نشست کے ایک امیدوار مارے گئے اور ان کے ساتھ ایک الیکشن ورکر اور دو پولیس ملازمین بھی ہلاک ہوئے ۔ انھوں نے کہا کہ تمام پانچ شورش پسند جو اس حملے میں ملوث ہوئے وہ بھی ہلاک ہوگئے ۔