غزنی، 12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان میں صوبہ غزنی کے ایک ضلع پر آج صبح طالبان نے قبضہ کر لیا اور ضلع کے گورنر سمیت 12 سے زائد لوگو ں کو قتل کردیا۔ پولس افسر نے یہ اطلاع دی ۔ غزنی پولس کے نائب سربراہ رمضان علی محسني نے بتایا کہ یہ واردات صوبہ غزنی کے سب سے محفوظ مانے جانے والے خواجہ عمری ضلع میں ہوئی ہے ، جہاں دہشت گردوں نے ضلع کے گورنر علی دوست شمس، ان کے باڈی گارڈ ، سات پولس افسران اور پانچ انٹلیجنس ایجنٹوں کو گولی مار کر قتل کر دیا۔