کابل ۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان قانون ساز کے مطابق طالبان جنگجوئوں نے اندرون دو روز دوسرے دور دراز ڈسٹرکٹ پر قبصہ کرلیا ہے۔ شمال مغربی صوبہ خریاب کے رکن پارلیمان محمد ہاشم نے یہاں کے طالبان شورش پسندوں نے چہارشنبہ کو بل چراغ ڈسٹرکٹ پر قبصہ کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری فوج کو پسپا کردیا گیا اور اس طرح طالبان قرب وجوار کے دیگر 40 مواضعات پر بھی قبضہ کرلیا۔ دوسری طرف صوبائی پولیس ترجمان عبدالکریم یورش نے بتایا کہ کمپائونڈ کے قریب گھمسان کی لڑائی اب بھی جاری ہے جو کہ اب بھی حکومت کے قبضہ میں ہے۔ طالبان نے اس بات کی توثیق بھی کی۔ ڈسٹرکٹ پر نہ صرف ان کا قبضہ ہے بلکہ انہوں نے دس سرکاری فوجیوں کو ہلاک بھی کردیا جن کی نعشیں سڑک پر پڑی ہوئی ہیں۔