کابل،4اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے بدغیس صوبے میں طالبان کے حملے کو ناکام کرتے ہوئے افغان سکیورٹی دستوں نے نو طالبانی دہشت گردوں کو مار گرایا ۔چینی خبررساں ایجنسی ژنہواکے مطابق پولیس محکمہ نے جمعرات کو بتایا کہ یہ حملہ چہارشنبہ کی رات ہوا جب طالبان کے درجنوں دہشت گردوں نے بندوقوں اور راکٹ لانچر کے ساتھ ابکاماری ضلع میں حملہ کیا لیکن سکیورٹی دستوں نے اس حملے کو ناکام کرتے ہوئے نو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔دہشت گرد ضلع میں پھیلنے کی کوشش کررہے تھے ۔کلاں صوبے دارالحکومت کے ضلع میں ہوئی مڈبھیڑ میں طالبان کے اشارے پر کام کرنے والا ابکاماری کا گورنر بھی ہلاک ہوگیا اور کوئی بھی سکیورٹی ملازم زخمی نہیں ہوا ۔