طالبان کا حملہ ،15 فوجی ہلاک

کابل ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغانی عہدیدار کے مطابق شمالی جازجان صوبہ میں طالبان کے حملہ میں سیکوریٹی فورسیس کے 12 ارکان ہلاک اور دیگر 10 زخمی ہوگئے۔ جنرل فقیر محمد جازجانی جو صوبائی پولیس کے سربراہ ہیں، نے اسوسی ایٹیڈ پریس کو بتایا کہ طالبان کا حملہ قوش طیپا ڈسٹرکٹ میں پیر کی رات کو کیا گیا جو دراصل ڈسٹرکٹ پر قبضہ کرنے کی ایک ناکام کوشش تھی۔ انہوں نے بتایا کہ 30 طالبان ہلاک اور 19 زخمی ہوئے۔ دوسری طرف طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بتایاکہ طالبان نے حملہ کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ ذبیح اللہ نے البتہ یہ بھی بتایا کہ سیکوریٹی فورسیس کی صفوں میں جتنی ہلاکتیں بتائی جارہی ہیں، اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ پیر کے روز ہی طالبان نے جنوبی غزنی صوبہ کے ایک ڈسٹرکٹ پر بھی حملہ کیا تھا جہاں انہوں نے سیکوریٹی فورسیس کے تین ارکان کو ہلاک کردیا تھا جبکہ وہاں کے پولیس سربراہ فرید مشعل نے بتایا کہ پانچ سیکوریٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔