کابل۔ یکم نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے گزشتہ روز ایک روسی پائلٹ کو رہا کر دیا۔ طالبان نے بتایا ہے کہ لوگر صوبے سے اغوا کئے گئے پاوَل پیترینکو کو اس لئے رہا کیا گیا کیونکہ وہ شدید علیل ہو گیا تھا۔ ہیلی کاپٹر پائلٹ پاوَل کو اٹھارہ ماہ قبل 8 ترک اور ایک افغان باشندے کے ہمراہ اس وقت اغوا کیا گیا تھا، جب انہوں نے اس صوبے میں ہنگامی طور پر لینڈنگ کی تھی۔ ترک باشندوں کو اس واقعے کے کچھ دن بعد ہی آزاد کر دیا گیا تھا لیکن روسی شہری کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔ طالبان ترجمان کے بقول اس روسی باشندے نے رہائی سے قبل حلف اٹھایا تھا کہ وہ مستقبل میں افغانستان میں کسی غیر ملکی مشن کا حصہ نہیں بنے گا۔