کابل 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) افغان طالبان نے اپنے حامیوں پر زور دیا کہ وہ جانشینی کیلئے خانہ جنگی کی اطلاعات کو دشمن کا پروپگنڈہ سمجھتے ہوئے اِس کی پرواہ نہ کریں۔ یہ بیان جس پر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد اور قاری یوسف احمدی کے دستخط ہیں، پیغامات اور مراسلے تحریر کرکے سوشیل میڈیا کو روانہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
مُلاّ عمر کے فرزند پاکستان میں ہلاک
کابل 4 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) طالبان کے مرحوم سربراہ مُلاّ عمر حال ہی میں اپوزیشن گروہوں کے ہاتھوں کوئٹہ میں ہلاک کردیئے گئے تھے اور اِس ہلاکت کے پس پردہ پاکستان کا ہاتھ تھا۔ ایک اعلیٰ سطحی افغان رکن مقننہ نے کہاکہ سمجھا جاتا تھا کہ مُلاّ یعقوب اپنے والد کے جانشین اور طالبان کے قائد ہوں گے لیکن اُنھیں شہر میں 4 دن قبل ہلاک کردیا گیا۔ افغانستان کے تولو ٹی وی کی خبر میں ڈپٹی اسپیکر کے والیسی جرگہ میں دیئے ہوئے بیان کے حوالہ سے یہ خبر دی ہے۔