طالبان ملافضل اللہ کی زیرقیادت حکومت پاکستان کے خواہاں

اسلام آباد ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک اقدام کرتے ہوئے جو حکومت کے ساتھ جاری امن مذاکرات کو متاثر کرسکتا ہے۔ پاکستانی طالبان نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کمانڈر ملا فضل اللہ ملک کی قیادت کریں۔ ان میں پاکستانی قوم کی قیادت کی تمام خصوصیات موجود ہیں۔ ممنوعہ تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شہید اللہ شاہد نے کہا کہ عسکریت پسند پاکستان میں شرعی قوانین کے نفاذ کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ ان کے خیال میں طالبان کے مذہبی رہنما ملا عمر ان کے امیرالمؤمنین ہیں اور ملا فضل اللہ میں ملک کی قیادت کی تمام صفات موجود ہیں۔