طالبان سے معاملت ، اوباما کی مدافعت

وارسا۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) صدر بارک اوباما نے کہا کہ ایک امریکی سپاہی کو آزاد کرانے کیلئے طالبان کے ساتھ قیدی کی ادلا بدلی کی مدافعت کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈر انچیف کی حیثیت سے ان کے ’’مقدس‘‘ بھروسہ نے ان دعوؤں کو بالائے طاق رکھ دیا کہ انہوں نے قانون شکنی کی اور خطرناک نظیر قائم کی ہے۔ اوباما کو امریکی آرمی کے سارجنٹ بووے برگدال کی 5 سال بعد رہائی حاصل کرنے کیلئے کی گئی معاملت کے تعلق سے مسلسل سوالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ سارجنٹ کے عوض 5 طالبان قیدیوں کی گوانتا ناموبے کی جیل سے آزادی پر اتفاق کیا گیا۔

ہرات سے اغواء شدہ ہندوستانی کا کوئی سراغ نہیں ملا
کابل ۔ 3 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی امدادی کارکن جسے افغانستان کے شہر ہرات سے نامعلوم بندوق برداروں نے اغواء کرکے حبس بیجا میں رکھا ہے۔ آج دوسرے دن بھی مقامی عہدیداروں کو اس کا کوئی ’’فیصلہ کن‘‘ سراغ نہیں مل سکا۔ ہندوستان مستقل طور پر حکومت افغانستان اور مقامی حکام کے ساتھ ربط میں ہے۔ 47 سالہ پریم کمار کی تلاشی مہم جاری ہے۔ اسے کل دوپہر اغواء کیا گیا تھا۔