اسلام آباد ۔ 24 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان نے آج طالبان سے غیرمشروط طور پر جنگ بندی کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ امن مساعی میں شامل نہ ہونے والے عسکریت پسندوں کے خلاف نشانہ بناکر کارروائی کی جانی چاہئے۔ پاکستان تحریک انصاف پارٹی کے صدر عمران خان نے کہا کہ مذاکرات میں تعطل پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے طالبان قیادت سے مطالبہ کیا کہ امن کوششوں کو محفوظ بنانے کیلئے غیرمشروط جنگ بندی کا اعلان کیا جائے۔