اسلام آباد ۔ 7 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ مذاکراتی عمل کو تیز اور نتیجہ خیز بنانے کیلئے دوسرے فریق سے جلد براہ راست مذاکرات ہوں گے۔ قومی اسمبلی میں جمعرات کو خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نئی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے اور آئندہ ہفتے سے براہ راست مذاکرات شروع کرنا حکومت کا مقصد ہے۔ وزیرداخلہ نے تحریک طالبان پاکستان کا نام لئے بغیر کہا کہ دوسری جانب کی واضح اکثریت امن اور مذاکرات چاہتی اور پاکستان سے دشمنی نہیں چاہتی۔انھیں پاکستان سے شکایات ہیں ، وہ سمجھتے ہیں کہ سابقہ حکومت یعنی پرویز مشرف کی حکومت نے ان سے بہت زیادتیاں کیں۔