نئی دہلی۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) واگھا سرحد کے قریب اتوار کو بم دھماکے کی ذمہ داری قبول اور ٹوئٹر پر وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکیاں دینے کے بعد تحریک طالبان پاکستان سے علیحدہ شدہ گروپ کے خودساختہ ترجمان احسان اللہ احسان مائیکرو بلاگنگ سائیٹ سے غائب ہوگئے۔ ٹوئٹر پر احسان کے زیراستعمال "@EhsanTTPJA” آج سائیٹ پر دستیاب نہیں تھا۔