طالبان بندوق کی نوک پر نفاذِ شریعت نہیں چاہتے: عمران

اسلام آباد۔27 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آج کہا ہے کہ طالبان بندوق کی نوک پر شریعت نافذ نہیں کرنا چاہتے، بلکہ ملک کو امریکی جنگ سے نکالنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں سپریم کورٹ کیلئے روانہ ہوتے ہوئے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور حکومت کے درمیان ملاقات سے معلوم ہوگیا ہے کہ کون طالبان سے بات چیت اور کون جنگ کرنا چاہتا ہے اور اگر فوجی آپریشن ہوتا تو تمام شدت پسند متحد ہوجاتے۔