حیدرآباد ۔ 20 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : اقلیتی طبقات جیسے مسلم ، کرسچن ، جین ، بدھ مت ، سکھ مت اور پارسی کے میرٹ طالبات کی ہمت افزائی کے لیے مولانا آزاد نیشنل اسکالر شپس کا اعلان کیا گیا ہے ۔ یہ اسکالر شپس اسکول یا پھر کالجس کی فیس کے طور پر ادا کی جائے گی ۔ جس کے لیے ایسے طالبات اہل ہیں جو کہ دسویں جماعت میں 55 فیصد نمبرات کے ساتھ بارہویں میں داخلہ کے لیے درخواست داخل کئے ہوں ۔ جن کے والدین یا سرپرستوں کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے زائد نہ ہو ۔ امیدوار اپنے درخواست بذریعہ ڈاک روانہ کی جانی چاہئے ۔ دو سال کے لیے 12 ہزار روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ ادخال درخواست کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2015 مقرر ہے۔ تفصیلات کے لیے ویب سائٹ b4s.in/plus/MAN144 ملاحظہ کریں ۔۔