حیدرآباد 27فروری (یواین آئی ) اسکول میں طالبات کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کے معاملہ میں پولیس نے ہیڈ ماسٹر اور ایک دیگر ٹیچر کے خلاف معاملہ درج کرلیا۔یہ واقعہ آندھراپردیش کے پرکاشم ضلع کے اونگول میں پیش آیا۔ لڑکیوں کے سرکاری ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹرسائی سریدھر،پی ای ٹی راماکرشناکی جانب سے طالبات کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کی شکایات طالبات اور ان کے والدین نے پولیس سے کی جس کے بعدمتاثرہ لڑکیوں کی شکایت پرجانچ کرتے ہوئے پولیس نے پتہ چلایا کہ تقریبا دس طالبات کو ان دونوں نے جنسی طور پر ہراساں کیا ہے۔پولیس نے شواہد جمع کرنے کے بعددونوں کو گرفتار کرتے ہوئے معاملہ درج کرلیا۔