مظفرنگر ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مظفر نگر ضلع انتظامیہ نے ایک ریسیڈنشیل اسکول کے 12 ارکان اسٹاف کو برطرف کردیا۔ پرنسپل نے اس اسکول میں جہاں 70 طالبات ہیں، مبینہ طور پر انہیں برہنہ کرکے تلاشی لی تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ وہ مخصوص ایام سے گذر رہی ہے۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ 29 مارچ کو یہ واقعہ پیش آیا جس کی اطلاع ملتے ہی پرنسپل و وارڈن کو فوری برطرف کردیا گیا۔ دیگر 12 ارکان اسٹاف بشمول 7 ٹیچرس اور ایک اکاؤنٹنٹ کو بھی کل برطرف کیا گیا ہے۔ تحقیقات میں پتہ چلا کہ یہ لڑکیوں کو مجبور کرنے اور ان کی تلاشی کے ذمہ دار ہیں۔