طاقتور سمندری طوفان جاپان کی سمت رواں

ٹوکیو ۔8اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طاقتور سمندری طوفان آج جاپان کی سمت پیشرفت کرنے لگا ۔ جس کی وجہ سے محکمہ موسمیات نے موسلادھار بارش اور طاقتور آندھی کی پیش قیاسی کی ۔ جس کی وجہ سے ایرلائنز نے اپنی کئی پروازیں منسوخ کردیں ۔ سمندری طوفان ’’شہنشاہ ‘‘ امکان ہے کہ بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں سے گزرے گا اور ٹوکیو کے مشرقی علاقہ سے آج رات ٹکرائے گا ۔ کل علی الصبح اندیشہ ہے کہ مصروف صبح کے اوقات میں دارالحکومت میں خلل اندازی ہوگی ۔ سمندری طوفان بحرالکاہل کے شہروں کے ساحلی علاقہ کے قریب پہنچ گیا ہے اور مشرقی جاپان کے قریب جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے قریب مرکوز ہے ۔حکومت مقامی نے آج شام کسی بھی شخص کے زخمی ہونے یا عمارتوں کو نقصان کی اطلاع ملنے کی تردید کردی۔