لکھنؤ ۔ 25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نژاد کینیڈائی مصنف طارق فتح دہشت گردوں کے نشانہ پر ہیں۔ پولیس نے آج کہا کہ اترپردیش کے شیعہ عبادت گاہ اور اُتراکھنڈ میں ہری دوار کے پرہجوم علاقوں پر بھی دہشت گرد حملہ کرنے کی سازش تیار کرچکے ہیں۔ دہشت گردوں نے طارق فتح کو نشانہ بنایا ہے جو اکثر ہندوستان کا دورہ کرتے ہیں۔ انہوں نے حالیہ ٹی وی پروگرام کے ذریعہ معاشرہ میں بدامنی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی۔ انسداد دہشت گردی اسکواڈ کے ایس ایس پی رومیش کمار سریواستو نے کہا کہ انہوں نے شرعی قوانین کی مخالفت کی اور اسلام کے قدامت پسندانہ اُصولوں کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے آزاد خیالی کی حمایت کی، تاہم خود ساختہ دہشت گرد گروپ نے جو دھمکی جاری کی ہے۔ اس کے مطابق طارق فتح کو نشانہ بنانا آسان نہیں ہے، اس سے وہ دیگر مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔