ضِد

امی مجھ کو بستہ لے دو
مہنگا نہیں تو سستا لے دو
جیبوں والا بستہ لوں گا
تھرمس بھی اک اچھا لوں گا
کندھے پر لٹکاؤں گا میں
کل سے مدرسے جاؤں گا میں
کاپی اور کتابیں لے دو
یونیفارم جرابیں لے دو
پہن کے پھر اتراؤں گا میں
کل سے مدرسے جاؤں گا میں
لکھنا پڑھنا سیکھوں گا
آگے بڑھنا سیکھوں گا
علم کے موتی پاؤں گا میں
کل سے مدرسے جاؤں گا میں
اچھے اچھے کام کروں گا
روشن اپنا نام کروں گا
نہ محنت سے کتراؤں گا میں
کل سے مدرسے جاؤں گا میں
سارے مجھ کو اچھا کہیں گے
پیارا پیارا بچہ کہیں گے
تھوڑا سا شرماؤں گا میں
کل سے مدرسے جاؤں گا میں