لندن 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) مخالف یوروپی یونین برطانیہ کی انڈیپنڈنس پارٹی نے آج پہلی برطانوی پارلیمنٹ کی نشست کے لئے ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی جبکہ عام انتخابات کے لئے صرف 7 مہینے باقی ہیں۔ ڈگلس کارسویل نے اپنے حریف کنزرویٹیو پارٹی کے امیدوار کو 12,404 ووٹوں کی اکثریت سے ضمنی انتخابات میں شکست دے دی۔