حیدرآباد۔ 14 ڈسمبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ کے بھدرا دری ضلع کتہ گوڑم میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں آج نئے تشکیل شدہ گروپ سے تعلق رکھنے والے 8 انتہا پسند ہلاک ہوئے۔ یہ لوگ زبردستی رقومات کی وصولی اور تشدد میں ملوث تھے۔ صبح 6:30 بجے جنگلاتی علاقوں میں اس گروپ کے ارکان کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہوا جہاں انتہا پسندوں نے فائرنگ کی اور پولیس کی جوابی فائرنگ میں 8 ہلاک ہوئے۔