حیدرآباد کیلئے TS- 14 اورTS- 09 کوڈ الاٹ کیا گیا
حیدرآباد 15 جون (سیاست نیوز) ریاست آندھرا پردیش کی تقسیم کے ذریعہ 2 جون سے نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آنے کے بعد سے تلنگانہ ریاست میں گاڑیو ںکے رجسٹریشن کوڈز کی تبدیلی کے پیش نظر ہی گاریوں کے رجسٹریشن تلنگانہ میں روکدیئے گئے تھے لیکن مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے ریاست تلنگانہ کیلئے ٹی ایس ۔TS کوڈ نمبر الاٹ کرنے کے بعد تلنگانہ میں اضلاع کیلئے رجسٹریشن کوڈز حکومت کی جانب سے جاری کردیئے گئے ان الاٹ کردہ اضلاع کے رجسٹریشن کوڈز کی روشنی میں ضلع عادل آباد کیلئے TS-01، ضلع کریم نگر کیلئے TS-02،ضلع ورنگل کیلئے TS-03،ضلع نظام آباد کیلئے TS-16،ضلع میدک کیلئے TS-15،ضلع کھمم کیلئے TS-04،ضلع نلگنڈہ کیلئے TS-05،ضلع محبوب نگر کیلئے TS-06ضلع حیدرآباد کیلئے TS-09- TS-14 اور ضلع رنگاریڈی کیلئے TS-17 اور TS-08 کوڈز جاری کئے گئے ۔ بتایا جاتا ہیکہ نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن کیلئے جاری کردہ کوڈز پر نہ صرف شہر حیدرآباد ضلع رنگا ریڈی بلکہ تمام اضلاع میں فوری عمل آوری شروع کردی جائے گی۔ جبکہ اب تک ریاست تلنگانہ کیلئے ہی کوڈ کا الاٹمنٹ مرکزی وزارت ٹرانسپورٹ کی جانب سے نہیںکیا گیا تھا جس کے باعث نئی گاڑیوں کے رجسٹریشن ریاست تلنگانہ میںروکدیئے گئے تھے۔