ضلع نلگنڈہ کے پولیس اسٹیشن میں اتفاقی گولی چلنے سے سنتری زخمی

نلگنڈہ ۔ یکم مارچ (این ایس ایس) ضلع نلگنڈہ کے چندم پیٹ پولیس اسٹیشن میں غلطی سے اتفاقی فائرنگ کے نتیجہ میں ایک سنتری زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک گولی 25 سالہ وینکٹیا کے سینہ میں پیوست ہوگئی جس کو حیدرآباد کے کامنینی ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں اُس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔