ضلع ناسک میں غیر موسمی بارش اور ژالہ باری ، بجلی گرنے سے4 بچے ہلاک

ناسک ۔ 2 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ضلع ناسک اور متصل علاقوں میں بجلی گرنے کے علحدہ علحدہ واقعات میں 4 کمسن لڑکے ہلاک ہوگئے جہاں پر غیر موسمی بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں نے بتایا کہ کل صبح تک نندگاؤں میں 5 ملی میٹر اور مالیگاؤں میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ مت صل علاقوں میں شام کے ا وقات میں ہلکی بارش ہوئی ۔ پولیس نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں بجلی گرنے کے واقعات میں 4 بچے فوت ہوگئے جس میں 14 سالہ لڑکا شیخ عرفان ، شیخ فیروز ساکن مالیگاؤں تحصیل اور 12 سالہ شیخ ابو زر ، شیخ حسن اور 17 سالہ ل ڑکی شیتل اشوک متوطن منور گاؤژ کلوان تحصیل ، 17 سالہ لڑکی پرمیلا موہن تلوار ساکن دیویور گاؤں شامل ہیں۔