جودھپور۔ 21مئی (سیاست ڈاٹ کام)راجستھان میں ضلع جودھپور کے میلانا گاؤں میں بورویل میں گری چار سالہ سیما کو بچایا نہیں جا سکا اور آج صبح اس کی لاش بورویل سے نکالی گئی ۔ موصول اطلاعات کے مطابق پیر کو شام ساڑے چار بجے بچی کے بور ویل میں گرجانے کے بعد پولیس ، سیول ڈیفنس اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ کاروائی شروع کی ۔