واشنگٹن، 24 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں سیئٹل کے ضلع جج جیمز رابرٹ نے پناہ گزینوں کے خلاف صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تازہ ترین پابندیوں پر کل جزوی طور پر امتناع عائد کردیا ۔مسٹر رابرٹ نے کہا کہ پناہ گزین پابندی امریکہ میں کسی شخص یا یونٹ کے ساتھ مستحکم تعلقات پر لاگو نہیں ہو سکتے ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے گذشتہ اکتوبر کے آخر میں صیانتیجائزہ کا حوالہ دیتے ہوئے مغربی ایشیا کے 11 ممالک اور افریقہ سے پناہ گزینوں کے 90 دنوں تک امریکہ میں داخلہ پرامتناع عائد کردیا تھا۔