ضلع بیدر میں ہجومی تشدد واقعہ کے خلاف احتجاج

بیدر۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک کے ضلع بیدر میں پیش آئے ہجومی تشدد واقعہ کی ہر گوشے سے مذمت کی جارہی ہے ، اس واقعہ میں حیدرآباد کے سافٹ ویئر انجینئر محمد اعظم کا قتل کردیا گیا تھا۔ احتجاجیوں نے ڈپٹی کمشنر دفتر کے روبرو احتجاج کیا۔ 27 تنظیموں کی جانب سے مشترکہ احتجاجی پروگرام کے تحت شیواجی چوک سے بی سی آفس تک ریالی نکالی گئی اور ایک یادداشت پیش کی گئی ۔ حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کی مکمل اور شفاف تحقیقات کروائی جائے۔