حیدرآباد،28 جولائی (یو این آئی) آندھراپردیش کے ضلع اننت پور کی اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں دلیرانہ چوری کی واردات پیش آئی ۔کل شب چور بینک کی عمارت کی ایک کھڑکی کی لوہے کی سلاخوں کو کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور اسٹرانگ روم سے تقریبا 41لاکھ روپئے کی رقم کی چوری کرلی۔آج صبح جب بینک کے اہل کار بینک کھولنے کیلئے پہنچے تو ان کو اس چوری کی واردات کا علم ہواجس پر فوری طورپر پولیس سے شکایت کی گئی ۔پولیس نے وہاں پہنچ کر تفصیلات حاصل کی۔بینک کے اہل کار اس میں موجود باقی رقم کو گننے کا کام کر رہے ہیں تاکہ یہ حقیقی طوپر معلوم کیاجاسکے کہ کتنی رقم کی حقیقی طور پر چوری کی گئی ہے ۔