ضبط شدہ رقم پر ایس بی آئی دعویٰ کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ

چینائی۔/31مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) ڈی ایم کے نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ ٹاملناڈو میں اسمبلی انتخابات کے دوران ضبط شدہ 570 کروڑ کے معاملہ کی سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کے ذریعہ تحقیقات کروائی جائے کیونکہ پاری کو بھاری رقم پر ایس بی آئی کے حق ملکیت کے دعویٰ پر شبہ ہے۔ ڈی ایم کے لیڈر کے ایس ایلن گوان نے وزیر اعظم کو پیش کردہ ایک میمورنڈم میں بتایا کہ ضبط شدہ 570 کروڑ روپئے پر اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے عہدیداروں کے دعوؤں کی حقیقت پر پارٹی کو شک و شبہ ہے۔ انہوں نے 1مئی کی نصف شب ضلع تریپورہ میں 3کنٹیٹر ٹرکس سے بھاری رقم کی ضبطی کی تفصیلات سے واقف کروایا اور بتایا کہ اس رقم کے اصل مالک کے بارے میں شک و شبہ پایا جاتا ہے۔ گوکہ بینک کے عہدیداروں نے مکتوبا ت روانہ کرتے ہوئے حق ملکیت کا دعویٰ کیا ہے۔
اشوک لاواسا ، نئے فینانس سکریٹری
نئی دہلی ۔ 31 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : معتمد مصارف اشوک لاواسا کو آج فینانس سکریٹری کی حیثیت سے تقرر کیا گیا ہے ۔ مسٹر لاواسا 1980 بیاچ ہریانہ کیڈر کے آئی اے ایس آفیسر ہیں اور قاعدہ کے مطابق وزارت فینانس کے سینئیر ترین سکریٹری کو فینانس سکریٹری کے عہدہ پر نامزد کیا جاتا ہے ۔ کابینہ کی تقررات کمیٹی نے فینانس سکریٹری کی حیثیت سے لاواسا کی نامزدگی کی منظوری دیدی ہے ۔ اس خصوص میں وزارت سرکاری عملہ و تربیت نے احکامات جاری کردئیے ہیں ۔۔