نئی دہلی ۔ 8 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج یہ رولنگ دی کہ رابرٹ وڈرا اور ریئیل اسٹیٹ کمپنی ڈی ایل ایف کے مابین اراضی معاملت کو منظوری دینے کے معاملہ میں حکومت ہریانہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی۔ بی جے پی الیکشن سیل کے عائد کردہ الزامات کا جواب دیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے آج کہا کہ بادی النظر میں حکومت ہریانہ کی اس معاملہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا کوئی ثبوت نہیں ملتا۔ یہاں 15 اکٹوبر کو رائے دہی مقرر ہے اور ستمبر سے انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہے۔