صومالی دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے 3 ملین ڈالرس انعام

واشنگٹن ۔ 15 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )امریکہ نے صومالیہ کے تین انتہائی خطرناک مشتبہ دہشت گردوں کو پکڑنے یا اُن کے متعلق کوئی امید افزا معلومات فراہم کرنے والے کیلئے 3 ملین امریکی ڈالرس کے انعام کا اعلان کیا ہے جس میں سے ایک دہشت گرد کا تعلق القاعدہ سے بتایا گیاہے جو 1998 ء میں افریقہ میں امریکی سفارت خانے پر بم دھماکے میں ملوث بتایا گیا ہے ۔ عبدالقادر ، جعفر اور یٰسین کلوے کی گرفتاری یا ایسی معلومات جو اُن کی گرفتاری کی وجہ بن جائے ، فراہم کرنے والے کو 3 ملین امریکی ڈالرس بطور انعام دیئے جائیں گے ۔