موغادیشو۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) صومالیہ کے القاعدہ سے مربوط تنظیم الشباب نے عہدہ کیا کہ اپنی جنگ پڑوسی ملک کینیا منتقل کردی جائے گی ۔ تنظیم کے اعلیٰ سطحی کمانڈر کا بیان نشر کیا گیا جس میں جنگجوؤں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ حملوں کا آغاز کریں ۔ جنگ کینیا منتقل کی جارہی ہے ۔ اگر ایک صومالی لڑکی کو ہلاک کیا جائے تو اس کے بدلے کینیا کی ایک لڑکی کو ہلاک کردیا جائے گا ۔ الشباب کے سینئر کمانڈر فواد محمود خلاف کا یہ بیان ریڈیو انڈالوس پر نشر کیا گیا ۔
انہوں نے کینیا کے مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اندرون ملک حکومت کینیا سے جنگ کرے کیونکہ کینیا کے شہریوں نے ان کے عوام بشمول بچوں کو ہلاک کیا ہے ۔ کینیا کی فوج 2011ء میں جنوبی صومالیہ میں داخل ہوگئی تھی تاکہ الشباب کے ساتھ جنگ کرے ۔ بعدازاں جس میں 22ہزار اقوام متحدہ کی اختیار عطا کردہ افریقی یونین کی فوج بھی شامل ہوگئی تھی اور اسلام پسندوں سے جنگ کررہی تھی ۔ کینیا کے لڑاکا جٹ طیارے جاریہ ہفتہ الشباب کے مستحکم گڑھ پر حملے کرنے میں ملوث رہے ہیں ۔ شورش پسندوں کے خلاف افریقی یونین کے فوج کی یہ تازہ کارروائی تھی ۔