صومالیہ میں کار بم حملہ ، 6 افراد ہلاک

موغادیشو ۔ 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چھ افراد ہلاک اور دیگر 16 زخمی ہوگئے جبکہ موغادیشو میں حکومت مقامی کے ایک دفتر کے روبرو کار بم دھماکہ سے پھٹ پڑا۔ صومالیہ کی پولیس اور بچاؤ کارکن نے کہاکہ ایمبولنس کی ٹیموں نے 6 نعشیں برآمد کی ہیں۔ عبدالقدیر عبدالرحمن ڈائرکٹر مقامی ایمبولنس سرویس نے کہاکہ دھماکہ سے دیگر 16 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس عہدیدار ابراہیم محمد نے کہاکہ ایک گاڑی فوجی چوکی کے باہر ضلع ہودان ہیڈکوارٹرس کے روبرو ٹکرا گئی اور اس کے بعد دھماکہ سے پھٹ پڑی۔ عمارت کے اوپر کثیف دھویں کا بادل لہرانے لگا جو بعدازاں پورے شہر میں پھیل گیا۔