صومالیہ میں دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی فضائی حملہ ، ایک ہلاک

موگادیشو ۔ 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان کے مطابق شمال مشرقی صومالیہ میں دولت اسلامیہ گروپ کے خلاف کئے گئے ایک فضائی حملہ میں ایک جنگجو ہلاک ہوگیا۔ یو ایس۔ افریقہ کمانڈ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق فضائی حملہ صومالی حکومت کے تعاون سے انجام دیا گیا۔ یاد رہیکہ جاریہ ماہ کے اوائل سے امریکہ نے صومالیہ میں دولت اسلامیہ کے چھوٹے چھوٹے گروپس کو نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ القاعدہ اور الشباب جیسے دہشت گرد گروپس کے خلاف بھی فوجی کارروائی کو وسیع تر کرنے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی منظوری دی تھی۔ دولت اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 جنگجو الشباب کو چھوڑ کر اس تنظیم میں شامل ہوئے ہیں جبکہ دونوں دہشت گرد گروپس کے خلاف بھی امریکہ نے جاریہ سال زائد از دو درجن ڈرون حملے کئے ہیں۔