بوساسو (صومالیہ)8فروری (سیاست ڈاٹ کام) صومالیہ کے الشباب جنگجو آج نیم خودمختار خطہ بوساسو کی راجدھانی میں داخل ہوگئے اور چار محافظوں کو مار ڈالا جبکہ دو حملہ آور بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ بات ایک سینئر افسر نے بتائی ہے ۔ باری خطہ کے گورنر یوسف محمد نے بتایا الشباب کے تین لڑاکے آج صبح انٹرنیشنل ولیج ہوٹل میں گھس گئے ۔ لڑائی میں چار محافظ اور دو حملہ آور مارے گئے ۔ انہوں نے بتایا ہے ”خوش قسمتی سے حملہ آور کمروں میں داخل نہیں ہوسکے ۔ لڑائی احاطہ کے اندر ہوئی۔ تیسرا لڑاکا فرار ہوگیا اور اسے تلاش کیا جارہا ہے ۔ہوٹل میں تمام افراد محفوظ ہیں۔