صومالیہ میں الشباب رہنما کیخلاف امریکی ڈرون حملہ

واشنگٹن ، 27 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی فوج کی طرف سے کل اتوار کی رات صومالیہ میں اسلام پسندوں کی الشباب ملیشیا کے ایک مبینہ رہنما پر میزائل حملہ کیا گیا۔ یہ بات واشنگٹن میں امریکی محکمہ دفاع کے حکام نے بتائی۔ اس حملے میں ایک ڈرون طیارے سے میزائل فائر کیا گیا۔ تاہم حکام نے یہ تصدیق نہیں کی کہ آیا یہ حملہ کامیاب رہا۔ الشباب ملیشیا کے جس مشتبہ رہنما کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، اس کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی۔ اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر ایک امریکی عہدہ دار نے کہا کہ واشنگٹن حکومت اس عسکریت پسند رہنما کا ’برسوں سے پیچھا‘ کر رہی تھی۔