صوبہ بلوچستان میں نامعلوم بندوق برداروں کا حملہ، تین ہلاک

اسلام آباد ۔ 6 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم بندوق برداروں نے تین افراد کو جن میں سے دو بھائی تھے اور جن کا تعلق شیعہ مسلک سے تھا، صوبہ بلوچستان میں گولی مار ہلاک کردیا۔ کوئٹہ میں پاسپورٹ آفس کے قریب ہوئے اس حملے میں ایک پولیس اہلکار بھی مارا گیا جبکہ دو خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ دریں اثناء سٹی پولیس کمشنر عبدالرزاق چیما نے بتایا کہ حملہ میں دو ہزارہ شیعہ مسلم ہلاک ہوگئے جو انتہائی نوجوان یعنی صرف 20 سال کے تھے۔