تھرواننتھا پورم ۔ 28 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کیرالا کے علاقہ کامنتاپورم کے سنی لیڈر اے پی ابوبکر مُسلہار نے صنفی مساوات کے تصور کو غیر اسلامی قرار دیا اور کہا کہ خاتون کبھی بھی مرد کے مساوی نہیں ہوسکتی کیوں کہ خاتون صرف بچہ جنم دینے کے لیے ہی موزوں ہے ۔ آل انڈیا سٹی جمعیتہ العلماء کے سربراہ ابوبکر نے کہا کہ خاتون کے پاس دماغی و ذہنی طاقت نہیں ہوتی ہے اور کائنات پر کنٹرول رکھنے کی صلاحیت بھی نہیں ہوتی ۔ ایسے میں صنف نازک کو صنف نازک ہی سمجھا جائے اس کے ساتھ صنفی مساوات ہرگز نہیں ہوسکتے۔ خواتین دنیا کا بوجھ نہیں اٹھا سکتیں اس لئے یہ مردوں کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ صنف نازک کو اسی کی حد میں رہنا بہتر ہے۔